دنیا
28 ستمبر ، 2014

کابل کے سفارتی علاقے میں بم دھماکا، ایک شخص زخمی

کابل کے سفارتی علاقے میں بم دھماکا، ایک شخص زخمی

کابل ......کابل کے سفارتی علاقے میں دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ افغان حکام کے مطابق دھماکا صدارتی محل کے قریب ہوا۔ بم فوجی ٹرک میں نصب کیا گیا تھا ، جس کے پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ دھماکا افغانستان کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری سے ایک روز پہلے ہوا ہے ۔تقریب کی وجہ سے کابل میں سیکورٹی انتہائی سخت ہے۔ تقریب میں کئی عالمی رہنماؤں اور اہم شخصیات کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

مزید خبریں :