19 اپریل ، 2012
لندن …لندن اولمپکس میں صرف100دن باقی رہ گئے ہیں جس کے لیے برطانیہ سمیت دنیا میں بھر میں اولمپکس 2012کی تشہیری مہم عروج پر پہنچ گئی ہے۔اسی حوالے سے ہونے والی تقریبات میں گذشتہ دنوں100دن کا کاؤنٹ شروع کیا اور لندن اولمپکس کے لیے سلوگنInspire a Generationکا اعلان بھی کردیا گیا۔دوسری جانب اسی مناسبت سے لندن کےKewگارڈن میں 25ہزار رنگ برنگے پھولوں کی مدد سے بنائی گئی اولمپک لوگو رنگ کی بھی تقریبِ رونمائی ہوئی۔ 50میٹر بڑے اولمپک رنگ کو تیار کرنے کے لیے سرخ،نیلے،پیلے،ہرے اور کالے پھولوں کا استعمال کیا گیاہے۔