دنیا
29 ستمبر ، 2014

بھارتی وزیراعظم کے اعزاز میں نیویارک کے میڈیسن اسکوائر پر استقبالیہ

بھارتی وزیراعظم کے اعزاز میں نیویارک کے میڈیسن اسکوائر پر استقبالیہ

نیویارک......بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکا آمد پر نیویارک میں ان کے حامیوں کی جانب سے ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا،جس میں 18 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی،نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں نریندر مودی کے استقبال کے لیے ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی ، تقریب میں بالی وڈ کے مشہور ستاروں کی دلکش پرفارمنسز نے سماں باندھ دیا ، تقریب میں ہزاروں سمندر پار ہندوستانیوں نے شرکت کی ، نریندر مودی امریکا کے 5 روزہ دورے پر ہیں جہاں ان کی امریکی صدر بارک اوباما سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

مزید خبریں :