دنیا
29 ستمبر ، 2014

افغان صدراشرف غنی کی حلف برداری ، کابل میں زوردار دھماکا

افغان صدراشرف غنی کی  حلف  برداری ، کابل میں زوردار دھماکا

کابل......افغان صدر اشرف غنی کے حلف اٹھانے کے چند منٹ پہلے ہی کابل میں زوردار دھماکا ہوا جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق نئے افغان صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری صدارتی محل میں جاری تھی۔اسی دوران کابل میں ایئر پورٹ کے قریب زوردار دھماکا ہوا۔سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔تاہم اب تک ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔تقریب حلف برداری کے موقع پر افغان دارلحکومت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے ہیں۔

مزید خبریں :