دنیا
30 ستمبر ، 2014

ایران عالمی طاقتوں کیساتھ جوہری معاہدے کیلئے پرعزم ہے، حسن روحانی

ایران عالمی طاقتوں کیساتھ جوہری معاہدے کیلئے پرعزم ہے، حسن روحانی

تہران....... ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر عالمی طاقتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو 24 نومبر کی ڈیڈ لائن سے قبل حتمی جوہری معاہدہ طے پا جانا ممکن ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران عالمی طاقتوں کیساتھ جوہری معاہدے کیلئے پرعزم ہے تاہم اس کیلئے تمام مذاکراتی فریقین کی جانب سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن جوہری توانائی کا حصول ایران کا حق ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے اپنے حق سے محروم نہیں کرسکتی۔

مزید خبریں :