دنیا
01 اکتوبر ، 2014

بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹرینوں میں تصادم،12افراد ہلاک

بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹرینوں میں تصادم،12افراد ہلاک

نئی دہلی..........بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹرین حادثے میں 12افراد ہلاک اور45زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حادثہ بھارتی ریاست اترپردیش میں رات گئے اس وقت پیش آیا ، جب لکھنو ۔بارائونی ایکسپریس دوسری ٹرین سے ٹکراگئی۔ ریلوے حکام کے مطابق آئرن کٹر اور دیگر آلات کی مدد سے ٹرین میں پھنسے مسافروں اور لاشوں کونکالا گیا۔ حکام نےحادثے میں انسانی غلطی کاامکان ظاہر کیا ہے۔ 2012میں ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہرسال ریلوے نیٹ ورک پر حادثات میں 15 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

مزید خبریں :