02 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد.......کپاس کے کاشت کاروں کو استحصال سے بچانے کے لیے سرکار حرکت میں آگئی ہے اور حکومت نے 10 لاکھ بیلز کی خریداری کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ کسانوںکو بچانےکےلیے مداخلتی قیمت تین ہزار روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ز صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ملک میں کپاس کی گرتی ہوئی قیمتوں کو سہارا دینے اور کاشت کار کو نقصان سے بچانے کے کمیٹی 10 لاکھ بیلز کپاس کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا۔بین الاقوامی قیمتوں میں کاٹن کی قیمتوں زبردست گراوٹ کے باعث مقامی سطح پر فی من کپاس 4 سال کی کم ترین سطح 5 ہزار 300 روپے فی من ہوچکی ہے۔کپاس کی پیداواری قیمت 2800 روپے سے 3000 روپے فی بیلز ہے اور حکومت نے کاشت کاروں کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے 3000 روپے فی من مداخلتی قیمت مقرر کی ہے۔اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گوادر سے نواب شاہ گیس پائپ لائین بچھانے کی سمری پر بھی اصولی طور پر منظور کرلی ہے۔