20 اپریل ، 2012
لندن. . . .لندن اولمپکس میں 100 دن رہ گئے ہیں۔ دنیا بھر کی طرح امریکا میں بھی اولمپکس کا بخار عروج پر پہنچ گیا ہے۔امریکا کے معروف ٹائمزاسکوائر میں اولمپک ولیج سجایا گیا جہاں 70 ایتھلیٹس نے مختلف ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ یونائیٹڈ اسٹیٹس اولمپک کمیٹی نے مشہور سابق امریکی ایتھلیٹ کارل لیوس اولمپک ڈائیور Greg Louganis اور سابق جمناسٹ شینن لی ملر کو بھی اولمپک ولیج میں مدعو کیا تھا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے ان مقابلوں کا لطف اٹھایا۔اس موقع پر یو ایس اولمپک کمیٹی نے لوگوں سے چندہ بھی جمع کیا۔ واضح رہے کہ کمیٹی کو امریکی حکومت سے کوئی مالی مدد نہیں ملتی۔