پاکستان
05 اکتوبر ، 2014

پشاور سمیت مختلف علاقوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

پشاور سمیت مختلف علاقوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

پشاور....... پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سےمنائی جا رہی ہے ۔لوگ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور وں کی قربانی دے رہے ہیںتاہم شہری دو دو عیدیں منانے پر ناخوش دکھائی دیئےجبکہ بعض نے کپتان کو دھرنے پر ہونے والی رقم آئی ڈی پیز پرخرچ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کےاعلان پرپشاورکےبیشترعلاقوں میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے، شہرمیں نماز عید کے سینکڑوں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں ملک کی ترقی وخوشحالی اور وزیرستان آئی ڈی پیز کی جلد واپسی کے لئے دعائیں کی گئیں۔شہریوں کا کہناتھا کہ دودو عیدیں منانے سے عید کا مزا ہی کرکرا ہوگیا جبکہ بعض لوگوں نے عمران خان کے دھرنے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بنوں، نوشہرہ، چارسدہ اورمردان سمیت صوبے کے مختلف اضلاع اور قبائلی علاقوں میں بھی آج عید منائی جارہی ہے۔نماز عید کے بعد لوگوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی۔ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر پشاور میں عید کے اجتماعات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک نے اتوار کو آبائی علاقے نوشہرہ میں عید منائی جبکہ گورنرسردار مہتاب احمد خان کل عید منائیں گے ۔ پشاورکے بعض علاقوں ہزارہ، ملاکنڈ ڈویژن اور جنوبی اضلاع کے بیشتر علاقوں میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے تحت کل عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔

مزید خبریں :