پاکستان
05 اکتوبر ، 2014

دہشتگردتعلیمی سرگرمیوں کو متاثر کرنا چاہتےہیں، ناصردرانی

دہشتگردتعلیمی سرگرمیوں کو متاثر کرنا چاہتےہیں، ناصردرانی

پشاور...... آئی جی خیبرپختونخوا ناصردرانی نے کہا ہے کہ دہشتگردتعلیمی سرگرمیوں کو متاثر کرنا چاہتےہیں، شبقدر میں نجی اسکول پر حملہ اورخاتون ٹیچر کی شہادت ظالمانہ اقدام ہے۔ آئی جی پولیس خیبر پختون خوا ناصر درانی نے شبقدر کا دورہ کیا اور گزشتہ دنوں نجی اسکول میں شہید ہونے والی خاتون ٹیچر کے ورثاء سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کی ۔انہوں نے کہا کہ ا سکول پر حملہ اور خاتون ٹیچر کو شہید کرنا ظالمانہ فعل ہے۔ دہشت گرد صوبے میں تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے سخت سزا دیں گے۔

مزید خبریں :