05 اکتوبر ، 2014
پشاور..... پشاورکے بیشتر علاقوں میں آج عید الاضحی منائی جارہی ہے تاہم قربانی کے جانوروں کی منڈیاں آج بھی آباد رہیں اور دن بھر مویشیوں کی خرید و فروخت جاری رہی۔ قیمتوں میں بھی نمایاں کمی نظر آئی ہے۔پشاور کے بہت سے علاقوں میں آج عید قرباں منائی گئی۔ سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی بھی کی گئی تاہم قربانی کے جانوروں کی منڈیوں میں خریداروں کا رش بھی برقراررہا۔ رنگ روڈ، کوہاٹی اور باچاخان چوک میں جانوروں کی خرید و فروخت عروج پر رہی۔