کھیل
05 اکتوبر ، 2014

دبئی ٹی ٹوئنٹی:پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 97کا ہدف

دبئی ٹی ٹوئنٹی:پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 97کا ہدف

دبئی........پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے کینگروز کو جیت کے لیے 97رنز کا ہدف دیا ہے، اس سے قبل پاکستان کے کپتان شاہد آفرید ی نے ٹاس جیت کر دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، تاہم ٹاس جیتنا انکی ٹیم کے کام نہ آسکا اور پاکستان کی بیٹنگ لائن کلک نہ کرسکی اور اسکے ابتدائی بیٹسمین یکے بعد دیگر آئوٹ ہوتے رہے، اور صرف 36 پرپاکستان کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے، تاہم ڈیبیو کرنے والے سعد نسیم 25اوروہاب ریاض 16نے پاکستان کو مکمل تباہی سے بچالیا،جبکہ ایکسٹراز کی مد میں20رنز ملے اس طرح یہ دوسرا بڑا اسکور رہا۔گرین شرٹسکپتان شاہد آفریدی جن سے ٹیم کو کافی امیدیں تھیں صرف دو رنز ہی بناسکے،احمد شہزاد دس،عمرامین اور صہیب مقصودبنا کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے،اور عمر اکمل ایک ہی رنز بناسکے۔اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم اپنے مقررہ بیس اوورز نو وکٹوں کے نقصان پر 96بناسکی۔آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے تین اور کیمرون بوائس نے دو جبکہ اسٹارک، رچرڈسن،سین ایبٹ اور جیمس فولکنر نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

مزید خبریں :