05 اکتوبر ، 2014
سرگودھا...... سرگودھا کے نواحی گاؤں میں ایک روز قبل مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والی خاتون کے قتل کے الزام میں 4 افراد گرفتار کرلیے گئے ۔قتل کامقدمہ درج ہونے کے باوجود کسی پولیس اہلکارکوگرفتار نہیں کیا گیا۔ سرگودھا کےنواحی گاؤں 120جنوبی میں تھانہ عطا شہید کے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے 55سالہ خاتون بشیراں جاں بحق ہوگئی تھی ۔ پولیس خاتون کے بیٹے کوگرفتار کرنے اس کے گھر گئی تھی جس کے خلاف ایک لڑکی کواغوا کرنے کا مقدمہ 5سال بعد درج کیا گیا تھا۔خاتون کے قتل کا مقدمہ تھانہ سلانوالی نے 2تھانیداروں سمیت 7افراد کے خلاف درج کرلیا ۔قتل کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود واقعے میں ملوث پولیس اہلکار بدستور تھانہ عطا شہید میں ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔