06 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد...... پاکستانی دفتر خارجہ نے سیالکوٹ،لیپہ اور نکیال سیکٹر میں بھارتی گولا باری کی مذمت کی ہے اور بھارت کو احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔تر جمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسزنےسیزفائرکی خلاف ورزی کی اورچارواہ سیکٹرپرفائرنگ کی، آدھی رات سےشروع ہونےوالی فائرنگ کاسلسلہ صبح تک جاری رہا، جس کے نتیجہ میں 4 شہری شہید ہو گئے ۔تر جمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت سےکہاہےکہ وہ اپنی فورسزکوسیزفائر کی مسلسل خلاف ورزیوں سےروکے۔بھارت نےیکم اکتوبرسےاب تک6مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، بھارتی فائرنگ سےایک بچےسمیت3افرادزخمی بھی ہوئے۔