کاروبار
20 اپریل ، 2012

صوبوں میں ہفتہ وار 2 تعطیلات پر اتفاق رائے ہوگیا

صوبوں میں ہفتہ وار 2 تعطیلات پر اتفاق رائے ہوگیا

اسلام آباد… قومی توانائی کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلیے اسلام آباد میں ہونے والے بین الصوبائی اجلاس میں ہفتہ وار 2 تعطیلات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیر پانی وبجلی نوید قمر کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے نمائندے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عہدیدار شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر نوید قمر نے جیونیوز کو بتایا کہ ہفتہ وار 2 چھٹیوں پر صوبوں نے رضامندی ظاہر کردی ہے، اس کا نوٹیفکیشن متعلقہ صوبے خود کریں گے ،اس اقدام سے یومیہ 7 سو میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔ ذرائع نے جیونیوز کو بتایاہے کہ مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے اور دفاتر کے نئے اوقات کار پر حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا

مزید خبریں :