08 اکتوبر ، 2014
انقرہ......ترکی میں پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 9 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں ، کرد فورسز کے حامی مظاہرین نے شام اور ترکی کی سرحد پر داعش کے خلاف محدود کارروائیاں کرنے پر احتجاج کیا ، جنوب مشرقی شہر Mus میں جھڑپوں کے دوران 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، استنبول میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور پانی کی توپ کا استعمال کیاگیا، شام اور ترکی کی سرحدی قصبے "کوبانی" کے بڑے علاقے پرداعش نے قبضہ کررکھا ہے ۔