20 اپریل ، 2012
تہران…این جی ٹی…عمو می طور پر دنیا بھر میں سربر اہان ِمملکت عام افراد سے ملنے میں نہا یت احتیا ط بر تتے ہیں اور عوامی دوروں میں سیکیو رٹی اہلکار وں کے درمیان ہی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس کے بر عکس ایک انو کھا منظر ایران میں دیکھنے میں آیا جہاں ایک خاتون ایرانی صدر احمدی نژاد سے ملنے کے لیے ان کی گاڑی پر چڑ ھ گئیں۔ احمدی نژاد ایران کے جنو بی شہر بندر عبا س میں ایک عوامی دورے کے موقع پر اپنی گا ڑی کے چھت سے باہر نکل کے عوا م کو دیکھ کر ہا تھ لہر ارہے تھے کہ ایک خاتو ن مہنگا ئی کے خلا ف اپنا احتجا ج ریکارڈ کر انے کے لیے ان کی گاڑی کی چھت پر چڑ ھ گئیں۔ حیرت انگیز طور پر احمد ی نژاد نے نہ تو اپنے سیکیورٹی اہلکاروں کو اس خا تو ن کو اتا رنے کا حکم دیا اور نہ ہی اسے خو د کش حملہ آور سمجھ کر ڈرے بلکہ پور ی تو جہ اور تحمل سے اس خاتون کی شکایات سنیں اور واضح کردیا کہ ایسے مواقع پر عوام کے اصلی نمائندوں کا ردِّعمل کیا ہونا چاہیے۔