دنیا
20 اپریل ، 2012

پرامن مقاصد کیلئے جوہری ٹیکنالوجی جائز حق ہے،ایران

بلغراد…ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پرامن مقاصد کیلئے جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال ایران کا جائز حق ہے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے بین الاقوامی معاہدے این پی ٹی کے تحت پر امن مقاصد کیلئے جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال ایران کا بنیادی اورجائز حق ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کی تفصیلات ‘ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک اور جرمنی کے ساتھ جوہری مذاکرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ مغربی دباؤ کے باوجود ایرانی قوم جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے حق سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ رامین مہمان پرست نے ایران سربیا تعلقات کے حوالے سے کہاکہ مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے دیرینہ خوشگوار تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ان تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

مزید خبریں :