08 اکتوبر ، 2014
لاہور........ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن شروع ہوگیا ہے، حجاز مقدس سے حجاج کر ام کو لے کر پہلی پرواز آج رات لاہورپہنچے گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق سعودی عرب سے پہلی حج پرواز آج رات 11بجے اوردوسری رات پونے 2بجے لاہورپہنچے گی،تیسری حج پرواز جمعرات صبح 4بجے اسلام آباد جبکہ چوتھی صبح 5بجے کراچی ایئرپورٹ پر اترے گی۔پی آئی اے کےمطابق حاجیوں کی واپسی کا عمل ایک ماہ میں مکمل ہوجائےگا۔