پاکستان
08 اکتوبر ، 2014

پاکستان میں بھی چاند گرہن کا آغاز

پاکستان میں بھی چاند گرہن کا آغاز

کراچی....... پاکستان سمیت دنیاکے کئی ممالک میں چاند گرہن کا آغاز ہو گیا ہے۔ لاہور اور اسلام آباد سمیت جن علاقوں میں سورج غروب ہوگیا ہے، وہاں چاند گرہن کا نظارہ کیا جارہا ہے۔ امریکا،جاپان،چین،آسٹریلیا،پاکستان سمیت کئی ممالک میں چاندگرہن دیکھاجارہا ہے، الاسکاسےہوائی تک مکمل چاندگرہن کانظارہ کیاجارہاہے، مشرقی شمالی امریکاکےبعض حصوں میں بھی جزوی چاندگرہن دیکھاجارہاہے، پاکستان میں چاندگرہن5گھنٹے18منٹ پرمحیط ہوگا۔پاکستان میں چاندگرہن دوپہرایک بجکر16منٹ پرشروع ہوا جو 6بجکر34منٹ تک جاری رہےگا۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ زمین، چاند، سورج اور مریخ کے بیک وقت ایک دوسرے کے سامنے آنے پر ’’خونی چاند گرہن‘‘ہوتا ہے۔یہ منظر امریکا، کینیڈا، جاپان، چین، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور پاکستان سمیت دنیا کےکئی ممالک میں دیکھا جارہا ہے۔ چاند گرہن کے دوران چاند سرخ رنگ میں تبدیل ہوجائے گا اور امکان ہے کہ شہاب ثاقب کے ٹوٹنے کے مناظر بھی دیکھنے کو ملیںگے۔ پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں جزوی خونی چاند گرہن ہوگا جو 5 گھنٹے اور18 منٹ پر محیط ہوگا۔چاند گرہن دوپہر 1بج کر 16منٹ سے 6بجکر 34 منٹ تک جاری رہے گا۔ چاند گرہن ساڑھے تین بجے انتہا پر ہوگا اور اس دوران چاند گہرے سرخ رنگ کا نظر آئے گا۔ماہرین کے مطابق اس چاند گرہن کو دیکھنے کے لئے کسی دوربین یا خصوصی چشموں کی ضرورت نہیں۔

مزید خبریں :