08 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد .......عید کی چھٹیوں کا آخری دن یادگار بنانے اسلام آباد میں کئی خاندان پہنچے ہیں پہاڑوں میں گھرے تفریحی مقام دامن کوہ ، جہاں خواتین نے عید قرباں کی تھکان اتاری تو بچوں نے بھی کیا خوب ہلا گلہ۔قربانی سے فارغ ہو کر عید پر سیر سپاٹا کرنے کا مزہ ہی الگ ہے۔خواتین نے عید قربان پر خوب کام کیا،پکوان بھی پکائے اور اب ہے تفریح کا موڈ،اسی لیے فیملیز پہنچی ہیں دامن کوہ کے پر فضا مقام پر،جہاں کسی نے ہرے بھرے لانز میں بیٹھ کر پکنک منائی تو کسی نے پہاڑوں سے اسلام آباد کا نظارہ کیا۔ بچوں نے تو آج کا دن خوب کھیل کود کر گزارنے کی ٹھان رکھی تھی۔کسی نے جھولا جھولا،کسی کو ہرے بھرے لان میں دوڑ بھاگ کر اپنی نئی کھلونا گنز سے پولیس چور کھیلنے کا خوب موقع ملااور پھر کون آئس کریم سے تو مزہ دوبالا ہوگیا۔ نوجوان بھی ٹولیاں بنا کر سارا دن دامن کوہ میں عید کی چھٹیوں کا آخری دن یادگار بناتے رہے۔