08 اکتوبر ، 2014
ملتان...... سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ 1970 سے نئے پاکستان کا نعرہ سن رہا ہوں، پہلی بار بھٹو نے یہ نعرہ لگایا تو پاکستان آدھا رہ گیا۔ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے آج تک کوئی نئی بات نہیں کی، سب ایک ہی کاپی کی لکھی ہوئی تقریریں کر رہے ہیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا استعفا منظور نہیں ہو رہا تو کم از کم بطور ایم این اے ملنے والی سہولیات ہی چھوڑ دیں ،شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے وہ بتا دیں ان کے والد نے ان کے لیے کتنی جائیداد چھوڑی اور آج وہ کتنی جائیداد کے مالک ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کے مسلم لیگ ن کے ورکر ان کی توقعات سے بڑھ کر ان کی الیکشن کمپین چلا رہے ہیں۔