پاکستان
08 اکتوبر ، 2014

کراچی: کچی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی

کراچی: کچی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی

کراچی...... کراچی میں کچی شراب پینے سے مزید دو افراد چل بسے، گزشتہ رات سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے، پولیس کے مطابق شراب بیچنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جناح اسپتال کی انچارج شعبہ حادثات ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق گزشتہ رات 8 بجے سے اب تک مختلف علاقوں سے شراب سے متاثرہ 20افراد کو لایا گیا جن میں اٹھارہ کی ہلاکت ہوچکی ہے جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچی شراب شرافی گوٹھ اورشاہ لطیف ٹاؤن کے اڈوں سے خریدی گئی، ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کے مطابق کچی شراب پینے سے 9 افراد کی ہلاکت کورنگی اورلانڈھی میں ہوئی۔ کچی شراب کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور شرافی گوٹھ کے اڈے پر چھاپا مار کر دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :