پاکستان
08 اکتوبر ، 2014

اندرون ملک اختلافات سے بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، پرویز الٰہی

 اندرون ملک اختلافات سے بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، پرویز الٰہی

لاہور...... مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اندرون ملک آپس کے اختلافات سے بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کو منہ توڑ جواب ملنا چاہیے، وزیر اعظم حملوں کی مذمت کریں۔ فیصل آباد میں مسلم لیگ ق کے رہنما رانا عارف توصیف کی رہائش گاہ پر فیصل آباد میں بارہ اکتوبر کو دھوبی گھاٹ پر ہونے والے عوامی تحریک کے جلسے کے سلسلے میں اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ دھرنوں سے قوم میں شعور آ گیا ہے اور لوگ اب احتجاجاً اپنے بجلی کے بل جلا رہے ہیں، سڑکوں پر گو نواز گو کے نعرے لگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کا ڈراپ سین نہیں ہوا، اب اس کا دوسرا فیز شروع ہو گیا ہے جس میں جلسے ہو رہے ہیں، جس کے بعد تیسرا فیز بھی آئے گا۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف تمام چیزیں آئینی حدود میں رہ کر کی جا رہی ہیں، ہم آئین کے تحت جلسے اور جلوس کر رہے ہیں اور بارہ اکتوبر کو فیصل آباد میں اتحادی جماعتیں کامیاب جلسہ کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف سب متحد ہیں اور بھارت کو منہ توڑ جواب ملنا چاہئے۔

مزید خبریں :