20 اپریل ، 2012
صنعاء … یمن میں سیکیورٹی فورسز نے 19 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت صنعاء میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فوج کے ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ابیان شہر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 19 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے اوریمن کے کئی اہم مقامات کو دہشت گردوں کے قبضہ سے بھی چھڑا لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے شدید مزاحمت کے باوجود کوئی سیکیورٹی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔