08 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد.......پاکستان وفاق المدارس اور پاکستان علما کونسل نے طاہرالقادری کی عید نمازکی امامت کو غیر شرعی قراردے دیا۔پاکستان وفاق المدارس کے سیکریٹری جنرل حنیف جالندھری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر عمران خان سمیت طاہر القادری کی امامت میں عید کی نماز پڑھنے والوں کی نماز نہیں ہوئی، اگر امام سجدہ اور رکوع سے معذور ہواور مقتدی رکوع اور سجدہ کر رہے ہوں تو ایسی امامت میں نماز نہیں ہوتی، حنیف جالندھری کا کہنا ہے کہ معذور امام کی امامت میں نماز ادا کرنے والے افراد گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں، انہیں توبہ اور استغفار کرنا چاہیے۔ پاکستان علما کونسل نے بھی طاہر القادری کی عید نماز کی امامت کو غیر شرعی قرار دیا ہے۔ پاکستان علما کونسل کے چیرمین حافظ طاہر اشرفی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طاہر القادری نے اشاروں سے عید نماز کی امامت کی جو جائز نہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان دین کومذاق نہ بنائیں