دنیا
09 اکتوبر ، 2014

2014 کیلئے ادب کا نوبل انعام فرانس کے پیٹرک موڈیانو کے نام

2014 کیلئے ادب کا نوبل انعام فرانس کے پیٹرک موڈیانو کے نام

نیویارک...... 2014 کیلئے ادب کا نوبل انعام فرانس کے پیٹرک موڈیانو نے اپنے نام کر لیا۔ مصنف پیٹرک موڈیانو کو ناقابل گرفت انسانی تقدیر اور تسلط کے زیرسایہ زندگی گزارنے والوں کی کہانیاں اجاگر کرنے پر ادب کا نوبل انعام دیا گیا ہے۔ رواں سال ادب کے نوبل انعام کے لیے امریکی سنگر اور گیت نگاربوب ڈیلان، شام کے شاعرایڈونس، کینیڈین شاعر اور ناول نگار مارگریٹ ، معروف جاپانی مصنف ہارُوکی مُوراکامی سمیت 210 نامزدگیاں تھیں، پیٹرک کو گیارہ لاکھ 23 ہزار ڈالر کی انعامی رقم 10دسمبر کو اوسلو میں دی جائے گی۔

مزید خبریں :