کاروبار
20 اپریل ، 2012

صوبوں کے اخراجات میں کمی، مالی خسارہ 0.6 فیصد کم ہونے کا امکان

صوبوں کے اخراجات میں کمی، مالی خسارہ 0.6 فیصد کم ہونے کا امکان

اسلام آباد … رواں مالی سال صوبوں کے اخراجات مقررہ آمدنی سے 154 ارب روپے کم رہیں گے، اس طرح صوبوں کے سرپلس بجٹ سے مالی خسارہ 0.6 فیصد کم ہوسکتا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ رواں مالی سال صوبوں نے 120 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دینا تھا تاہم اب 154 ارب کی توقع ہے۔ رواں مالی سال جون تک پنجاب 79 ارب 67 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ دے گا۔ سندھ کے اخراجات مقررہ بجٹ سے 37 ارب روپے کم رہیں گے۔ خیبر پختونخوا سے 22 ارب 51 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ آنے کی توقع ہے۔ جون تک بلوچستان کے اخراجات مقررہ بجٹ سے 13 ارب روپے کم رہیں گے۔

مزید خبریں :