20 اپریل ، 2012
اسلام آباد…ایف بی آر نے اربوں روپے مالیت کے غلط ری فنڈ کلیمز جمع کرانے والے صنعت کاروں کی نشاندہی کرکے دسمبر تک تمام رقم واپس کرنے کا مطالبہ کردیا ۔تاجروں اور صنعت کاروں کی جانب سے ایف بی آر میں غلط ریفنڈ کلیمز جمع کرانے کے معاملہ پر مذاکرات ہوئے جس میں ایف بی آر نے 7 سے 8 ارب روپے کے غلط کلیمز جمع کرانے والے 4 ہزار صنعت کاروں اور تاجروں کی نشاندہی کی ہے۔ ایف بی ار نے مطالبہ کیا کہ یہ صنعت کار حاصل کی گئی رقوم دسمبر 2012 تک یکمشت یا قسطوں میں ایف بی آر کو واپس کردیں، صنعت کار اس سلسلے میں پوسٹ ڈیٹڈ چیک بھی دے سکیں گے۔ایف بی آر نے مختلف صنعتی چیمبرز کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی تاجر کو ہراساں نہیں کیا جائے گا اور ناہی چھاپے مارے جائیں گے۔ ایف بی آر نے اس مسئلے کے حل کے لیے تمام چیمبرز کے نمایندوں پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے