12 اکتوبر ، 2014
ملتان...... چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تحقیقات کےسلسلےمیں دباؤڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے، میں چاہتاہوں کہ سانحےمیں جج کی زیرنگرانی انکوائری کرائی جائے، گیٹ پرتالاکیوں لگاہواتھا،اصل انکوائری ادھرہے، ایسےواقعات کی ذمےداری انتظامیہ کی ہوتی ہے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ آج خوشی مناناتھی،سانحےکی وجہ سےافسوس ہوا،دکھ کی اس گھڑی میں حوصلہ افزائی بھی ہوئی،ایک باپ نےامدادکے8لاکھ روپےلینےکےبجائےشوکت خانم اسپتال کوعطیہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری جلدہونی چاہیے، اسٹیج پرہماراکنٹرول نہیں تھا،آئندہ اسٹیج کاکنٹرول خودسنبھالیں گے، حادثہ گیٹ بندہونےکی وجہ سےپیش آیا، اندرآتےوقت گیٹ کھلاتھا،باہرجاتےوقت بندتھا، جلسےمیں لوگ ہماری اورانتظامیہ کی توقع سےزیادہ آگئےتھے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اورنوازشریف ایک دوسرےکوسپورٹ کررہےہیں، ایک دوسرےکوبچارہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کو نوبل انعام جیتنےپرمبارکباددیتاہوں، ملالہ نےتعلیم کےلیےبہت خدمات سرانجام دیں۔