12 اکتوبر ، 2014
شمالی وزیرستان...... پاک فوج نے شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں فضائی کارروائی کرکے 21 دہشت گردوں کو مار دیا جبکہ دہشت گردوں کے 5 ٹھکانےبھی تباہ کردیے گئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کےخلاف فضائی کارروائی کی گئی، اس دوران 11 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 2 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ دوسری جانب خیبرایجنسی میں وادی تیراہ کے کئی علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک اور 3 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔