پاکستان
12 اکتوبر ، 2014

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہر طرح کا تعاون کر رہے ہیں، وزیر اعظم

 سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہر طرح کا تعاون کر رہے ہیں، وزیر اعظم

رائے ونڈ....... وزیراعظم محمدنواز شریف کاکہناہےکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت ہر طرح کا تعاون کر رہی ہے،فصلوں اور مکانات کو پہنچنے والے نقصان کاجلد سے جلد ازالہ کیا جائے گا۔وزیراعظم محمدنواز شریف نےیہ بات جاتی عمرہ رائےونڈمیں اپنی قیام گاہ پر وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئےکہی۔وزیراعلیٰ پنجاب نےاس موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کو سانحہ ملتان کے حوالے سےابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سےآگاہ کیا اورانہیں بتایاکہ سیلاب متاثرین کو دوسری قسط کی ادائیگی کیلئے کیا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔وزیراعظم نےوزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے حوالے سےفول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایاجائے۔

مزید خبریں :