13 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد.......پاکستان 61 ویں دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کانفرنس کی میزبانی کرے گا،اسپیکر قومی اسمبلی کاکہناہے کہ بعض ممالک نے امن و امان کی خراب صورت حال اور دھرنوں کے باعث پاکستان میںکانفرنس منعقد کرنے کی مخالفت کی۔پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں اسپیکر ایاز صادق نےمیڈیا بریفنگ میں بتایاکہ دولت مشترکہ کانفرنس میں دنیا کی 1 سو 75 اسمبلیوں کے 5 سو مندوبین شریک ہوں گے۔ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے دھرنوں اور دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان میں کانفرنس کے انعقاد کی مخالفت کی۔ ایک سوال پر انہوں نےکہاکہ عمران خان قومی اسمبلی کے رکن رہے تو انہیں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ ایاز صادق نے تحریک انصاف کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کے لئے ایک ساتھ بلانے کے سوال پر کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان ایک دوسرے کی انگلی پکڑ کر آنا چاہتے ہیں۔