13 اکتوبر ، 2014
کراچی.......ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبرکا کہنا ہےکہ کراچی میں شہریوں اور بزنس کمیونٹی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، شہر میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جاری ہے۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں ظہرانے میں شرکت کی ،اس موقع پر بزنس کمیونٹی نے ڈی جی رینجرزکو کراچی میں اغوابرائے تاوان کی وارداتوں کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ مجرموں کے خلاف بھرپور ایکشن کیا جائے۔ڈی جی رینجرز نے بزنس کمیونٹی کومکمل تحفظ فراہم کرنے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا ۔