دنیا
20 اپریل ، 2012

اقتدار کی مکمل منتقلی کیلئے لاکھوں مصری شہریوں کا التحریر اسکوائر میں دھرنا

اقتدار کی مکمل منتقلی کیلئے لاکھوں مصری شہریوں کا التحریر اسکوائر میں دھرنا

قاہرہ…مصر میں اقتدار کی مکمل منتقلی اور صدارتی انتخابات کے عمل کو شفاف بنانے کے حق میں لاکھوں مصری شہریوں نے التحریر اسکوائر میں دہرنا دے دیا ہے۔دہرنا پندرہ سے زائد سیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت مختلف سماجی کمیٹیاں ولیبر یونیز کی اپیل پر دار الحکومت قاہرہ کے وسط میں واقع التحریر اسکوائر میں جمعہ خود ارادیت کے نام سے کیا جارہا ہے۔اس دوران مظاہرین نے کئی مطالبات پیش کئے جن میں الیکشن کمیشن کی تحلیل اور از سرنو سے تشکیل دینا۔ انتخابی نتائج کے خلاف اپیل کی راہ میں حائل آرٹیکل 28 کا خاتمہ۔پارلیمنٹ کے کردار کو فعال بنانا اور انقلاب پرور عدالتیں کا قیام۔ سابقہ دور حکومت کے رہنماؤں کا نئے نظام سے دور رکھنے کے لئے بنائے گئے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرنا۔ فوجی کونسل اور عبوری حکومت کا فوری خاتمہ۔قومی مفاہمت واتفاق سے نئے آئین سازی کرنا۔تمام قومی اداروں کو بدعنونی سے پاک کرنا۔ تمام سیاسی قیدیوں کی جیلوں سے فوری رہائی۔ فوجی عدالتوں میں شہریوں کے خلاف تمام مقدمات کا خاتمہ۔صدر حسنی مبارک سمیت انکے دور کے تمام رہنماوٴوں وحکام کے خلاف جلد از جلد مقدمات کو نمٹانے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

مزید خبریں :