14 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد...... پاک بھارٹ ڈائریکٹرملٹری آپریشنزکا ہاٹ لائن پررابطہ ہواہے۔ عسکری حکام کا کہنا ہے کہ معمول کے مطابق پاک بھارت ڈائریکٹرملٹری آپریشنزکا ہاٹ لائن پر ہفتہ وار رابطہ ہوا، جس میں پاکستان کے ڈائریکٹرملٹری آپریشنز نےلائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر تشویش کااظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر رہنے والی آبادی کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔