دنیا
15 اکتوبر ، 2014

اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں داخلے سے روک دیا

اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں داخلے سے روک دیا

مقبوضہ بیت المقدس ......اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مسلمانوں کو مسجد اقصی میں داخلے سے روک دیا ۔فلسطینی حکام اور عینی شاہدین کے مطابق گذشتہ دو روزکے دوران اسرائیلی فورسز نے کئی بارمسجد اقصیٰ کو نمازیوں سے خالی کرایا اور قابض اسرائیلی شہریوں کو سخت سیکیورٹی میں اندر لے گئے، منگل کو نماز فجر کے وقت بھی فلسطینیوں کو باہر نکالا گیا جس کے باعث انہیں سڑک پر نماز ادا کرنی پڑی، آج بھی پچاس سال سے کم عمر افرادکو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت نہیں ہے، علاقے کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیلی اشتعال انگیزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

مزید خبریں :