20 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد.......سپریم کورٹ نے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی نج کاری کی اجازت دے دی ۔عبوری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ زائد بولی لگانے والوں کو حصص فروخت کردیے جائیں۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے او جی ڈی سی ایل کے حصص اور نجکاری سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔سپریم کورٹ نے او جی ڈی سی ایل کے حصص کامیاب بولی دہندہ کو منتقل کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حتمی فیصلہ آنے تک وفاق یہ رقم استعمال کرنے کا مجاز نہیں ۔اس عرصہ کے دوران بولی سے حاصل ہونے والی رقم مشترکہ مفادات کونسل فنڈ میں رکھی جائے۔عدالت نے چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 3 ہفتے تک ملتوی کر دی ۔