20 اکتوبر ، 2014
کراچی ........ڈالر کے مقابلے میں روپیہ سنبھل نہیں پارہا۔ امریکی کرنسی 103 روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔ ہفتے کے آغاز پر ہی روپیہ ڈالر کے مقابلے کمزور ہوتے دیکھا گیا۔ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہو کر 103 روپے 2 پیسے کی سطح پر دیکھا گیا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یہ 103روپے 10پیسے کا ہوگیا۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں سے رقم کے حصول میں تاخیر کے علاوہ نجکاری کے عمل میں سست روی آنے سے ڈالر کی رسد متاثر ہوئی ہے جس سے روپیہ کمزور پڑ رہا ہے۔