دنیا
20 اکتوبر ، 2014

بارسلونا میںتارکین وطن کے عالمی دن پر تقریبات منعقد

بارسلونا میںتارکین وطن کے عالمی دن پر تقریبات منعقد

بارسلونا......شفقت علی رضا........ دنیا بھر کی طرح اسپین کے شہر بارسلونا میں بھی تارکین وطن کے عالمی دن پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بارسلونا میں تارکین وطن نے اپنے ممالک کی ثقافت اور تہذیب وتمدن کو متعارف کرانے اور مقامی ہسپانوی کمیونٹی سے بھائی چارہ بڑھانے کے لئے تقریبات کا اہتمام کیا اس ضمن میں اسٹال لگائے گئے ،جن پراسپین کے علاوہ دوسرے ممالک کی ثقافت کے بارے میں معلوماتی لٹریچر رکھا گیا تھا ۔لاطینی امریکا کے ممالک ،مراکش ، نائجیریا ، رومانیہ ، بنگلہ دیش ،بھارت ، سری لنکا اور دوسرے ممالک کے خواتین و حضرات نے ان تقریبات میں بھر پور شرکت کی ۔لاطینی امریکن ممالک کے باشندوں نے اپنے علاقائی لباس زیب تن کر کے رقص پیش کئے جبکہ بنگلہ دیشی خواتین نے پاکستانی گانے گا کر شرکاء کے دل موہ لئے ۔ پاکستانی خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے والی ایسوسی ایشن ’’آسے سوپ ‘‘ نے پاکستانی کلچرل کو روشناس کرانے کے لئے اپنے اسٹال پر مقامی خواتین کے ہاتھوں پر مہندی لگائی اور ساتھ ہی ساتھ ہاتھ سے بنی ہوئی دستکاری ،ملبوسات اور گھریلو استعمال کی اشیاء بھی متعارف کرائیں ۔تارکین وطن کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد کی گئیں تقریبات کے انعقاد میں مقامی ہسپانوی حکومت نے خصوصی تعاون کیا تھا ۔سوشلسٹ پارٹی کے سیکرٹری امیگریشن خوسے ماریا سالا ،سیکرٹری امیگریشن بارسلونا سٹی عبدالرزاق صادق ،ایریکا ، مسلم لیگ ن اسپین کے جوائنٹ سیکرٹری میاں عمران ساجد ،شاہد لطیف گجر ،ارنیستو ،ڈاکٹر ہما جمشید کے علاوہ اسپین کی وفاقی حکومتی پارٹی پے پے کی سیکرٹری امیگریشن سوسانہ ،صوبائی حکومتی پارٹی کے میگیل حکومتی پارٹی کے نمائندہ رامون ،انالوسیا،آنخیلاکے علاوہ بہت سی اسپینش اور پاکستانی کمیونٹی نے ان تقریبات میں خصوصی شرکت کی ۔

مزید خبریں :