21 اکتوبر ، 2014
ماسکو......روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایئرپورٹ کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں ایک فرانسیسی آئل کمپنی کے چیف ایگزیکیٹیو افسر سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق طیارہ فرانسیسی آئل کمپنی کے سی ای او کی ملکیت تھا جو کہ پیرس جا رہے تھے۔حادثہ طیارے کے ٹیک آف کےدوران برف ہٹانے کی مشین سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔حادثے کے وقت طیارے میں ایک مسافر جبکہ عملے کے 3 ارکان سوار تھے۔ ہلاک ہونے والے چاروں افراد فرانسیسی تھے۔ حادثے میں فرانسیسی آئل کمپنی کا سی ای او کرسٹوف دی مرگری بھی ہلاک ہوگیا۔