21 اپریل ، 2012
کابل… افغان انٹیلی جنس حکام نے کابل میں 5 شدت پسندوں کو حراست میں لینے کادعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے شدت پسندوں کے قبضے سے 10 ہزار کلو دھماکا خیز موادبھی برآمد ہوا ہے، جو اسے مبینہ طور پر ہجوم والی جگہ پر استعمال کرنا چاہتے تھے۔ حکام کاکہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے تین شدت پسندوں کا تعلق پاکستان اور دو کا افغانستان سے تعلق ہے۔