21 اپریل ، 2012
برسلز…مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرس فوگ راسموسن نے روس اور چین پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد سکیورٹی اخراجات کے لیے رقوم فراہم کریں۔ انہوں نے یہ بات برسلز میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔جہاں نیٹو کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ و دفاع نے ایک اجلاس میں شرکت کی، جو دراصل آئندہ ماہ شکاگو میں ہونے والے ایک اجلاس کی تیاریوں کا حصہ تھا۔ راسموسن نے کہا کہ روس، چین اور دیگر ملکوں کی جانب سے مالی معاونت کا خیر مقدم کیا جائے گا تاکہ 2014 میں غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد پائیدار افغان سکیورٹی فورسز کو یقینی بنایا جا سکے۔