پاکستان
22 اکتوبر ، 2014

کراچی :لانڈھی کارروائی میں مغوی بچہ بازیاب، اغواکار گرفتار

کراچی :لانڈھی کارروائی میں مغوی بچہ بازیاب، اغواکار گرفتار

کراچی.........کراچی میں لانڈھی کے علاقے قائد آباد میں سی پی اپل سی اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی ٹیم کی مشترکہ کارروائی کے دوران تاوان کے لئے ہجرت کالونی سے اغواء ہونے والا مغوی بچہ بازیاب کرکے ایک اغواء کار گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی میں لانڈھی کے علاقے قائد آباد میں سی پی اپل سی اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی ٹیم نے مشترکہ چھاپہ مار کاروائی کی۔سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے جیو نیوز کو بتایا کہ کارروائی کے دوران تاوان کے لئے ہجرت کالونی کے مدرسہ اسکول سے اغواء ہونے والا مغوی بچہ بازیاب کروالیا گیاجیکہ ایک اغواء کار کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔مغوی بچے کی رہائی کے لئے 5 لاکھ روپے تاوان مانگا گیا تھا۔مغوی بچے کی شناخت 8سالہ طفیل زمان کے نام سے ہوئی ہےجبکہ گرفتار کئے جانے والے ملزم کا نام قاری شوکت ہے۔گرفتار کئے جانے والے اغواء کار سے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی ٹیم مزید تفتیش کررہی ہے۔

مزید خبریں :