22 اکتوبر ، 2014
باجوڑایجنسی.........باجوڑایجنسی میں انسداد پولیو ٹیم پر بم حملے میں ٹیم کی حفاظت پر مامور دو لیویز اہلکار اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ لیویزذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈبر میں انسداد پولیو مہم پر مامورٹیم کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے فرائض انجام درے رہی تھی۔ بم حملے میں دو لیویز اہلکار اور گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ عملہ محفوظ رہا۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیاہے۔