22 اکتوبر ، 2014
راولپنڈی......... شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کارروائی میں 28 دہشت گرد مارے گئے، جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی فضائی کارروائی میں 28دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔مارے گئے دہشت گردوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔