پاکستان
22 اکتوبر ، 2014

کراچی :بحریہ ٹاؤن کلفٹن فلائی اوور کیخلاف حکم امتناع ختم

کراچی :بحریہ ٹاؤن کلفٹن فلائی اوور کیخلاف حکم امتناع ختم

کراچی....... سندھ ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاؤن کلفٹن فلائی اوور کے خلاف حکم امتناع ختم کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کو تعمیراتی کام کی اجازت دے دی ۔ عدالتی فیصلے کے بعد بحریہ ٹاؤن کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت نے ماحولیات سے متعلق رپورٹ دیکھتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ اس سےپہلے سندھ ہائی کورٹ نے چند ماہ پہلے متفرق درخواستوں کی سماعت کے بعد بحریہ ٹاؤن کو کلفٹن فلائی اوور کی تعمیر کا کام روکنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد فلائی اوور کی تعمیر کا کام رکا رہا لیکن آج عدالت نے ماحولیاتی رپورٹ دیکھنے کے بعد اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی اور بحریہ ٹاؤن کو تعمیراتی کام کی اجازت دے دی۔

مزید خبریں :