22 اکتوبر ، 2014
لاہور........لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا ہے کہ مریم نواز کی یوتھ لون اسکیم کی چیئرپرسن کے طور پر تقرری کس بنیاد پر کی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ عوام کا پیسہ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اہم عہدوں پر کس بنیاد اور میرٹ پر تقرریاں کی جاتی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس منصور علی شاہ نے یہ ریمارکس وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی یوتھ لون اسکیم کی چیئر پرسن کے طور پر تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران دیئے۔عدالت نے وفاقی حکومت سے ادارے کی تشکیل، چیئرمین کی تقرری کے طریقہ کار اوردیگر تفصیلات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔کیس کی مزید کارروائی 30اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔