22 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد.........پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کے دھرنے کے خاتمے کے اعلان پر اسلام آباد کے شہری بہت خوش ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بھی اب اپنا دھرنا ختم کرے۔ اسلام آباکےشہریوں نے پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے خاتمے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اوراسے عید کا دن قرار دیا ہے۔ اسلام آباد میں ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا اب بھی جاری ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہیں طاہر القادری کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد اپنے کزنز کے واپس جانے پر دکھ ہوا ہے، مستقبل میں کسی کو کزن بناتے ہوئے سوچیں گے۔