پاکستان
22 اکتوبر ، 2014

بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر آج پھر بلااشتعال فائرنگ

بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر آج پھر بلااشتعال فائرنگ

سیال کوٹ ........بھارتی فوج نے آج پھر سیال کوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی ۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے آج ورکنگ باؤنڈری کے قریب چار واہ سیکٹر میں دیہی آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ پاکستانی فورسز نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ بھارتی فورسز نے کئی ہفتوں سے ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کررہی ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں اب تک متعدد پاکستانی شہید ہوچکے ہیں اور بڑے پیمانے پر مالی نقصانات ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :